سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منی لانڈرنگ کی سماعت کل ہو گی

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منی لانڈرنگ کی سماعت کل ہو گی
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منی لانڈرنگ کی سماعت کل ہو گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کل ہو گی ،عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی کی مرتب کردہ رپورٹ فریقین کے حوالے کرنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کل ہو گی،چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا، بنچ میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ میں آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک،سردارلطیف کھوسہ ودیگرپیش ہوں گے،عدالت کی جانب سے جے آئی ٹی کی مرتب کردہ رپورٹ فریقین کے حوالے کرنے کا امکان ہے۔

لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوتاتویہی ہے رپورٹ فریقین کو دےکر نئی تاریخ دی جاتی ہے،سپریم کورٹ میں کل کیا ہوتا ہے، کچھ نہیں کہہ سکتے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور