لندن ایئرپورٹ کے قریب ڈرون اڑانے والا گرفتار

لندن ایئرپورٹ کے قریب ڈرون اڑانے والا گرفتار
لندن ایئرپورٹ کے قریب ڈرون اڑانے والا گرفتار

  

لندن (ویب ڈیسک) گیٹ وک ایئرپورٹ پر ڈرون اڑانے والے برطانیہ کے سابق فوجی اہلکار کو اہلیہ کے ہمراہ گرفتار کر لیا گیا۔برطانوی پولیس نے کراولی کے علاقے میں چھاپے مارے اور54 برس کے پال اور اسکی 47 برس کی اہلیہ ایلین کو گزشتہ شب گرفتار کرلیا تھا، ڈرون اڑانے والا برطانیہ کا سابق فوجی پال گائیٹ گیٹ وک ایئرپورٹ سے 3 کلومیٹر دور رہتا ہے۔واضح رہے کہ ایئر پرٹ کے قریب مشکوک ڈرون کی پرواز کے سبب سیکیورٹی کی خاطر گیٹ وک ائیرپورٹ کو 3 روز تک مختلف اوقات میں بند رکھا گیا تھا۔اس مسئلے کے سبب ایک ہزار پروازیں منسوخ ہوئیں اور کرسمس کے موقع پر تعطیلات گزارنے کے لیے مختلف مقامات جانیوالے ایک لاکھ 40 ہزار مسافروں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید : برطانیہ