نوازشریف لاہور سے اسلام آباد کیلئے نکلنے لگے تو مریم نواز نے انہیں کیا کہا ؟ ایسی خبر آ گئی کہ جسے سننے کیلئے ن لیگی کارکنان بے چین تھے

نوازشریف لاہور سے اسلام آباد کیلئے نکلنے لگے تو مریم نواز نے انہیں کیا کہا ؟ ...
نوازشریف لاہور سے اسلام آباد کیلئے نکلنے لگے تو مریم نواز نے انہیں کیا کہا ؟ ایسی خبر آ گئی کہ جسے سننے کیلئے ن لیگی کارکنان بے چین تھے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کافیصلہ عدالت نے محفوظ کر لیاہے جسے کل سنایا جائے گا تاہم نوازشریف کی صاحبزادی جب سے جیل سے باہر آئیں وہ سیاسی منظر نامے سے مکمل طور پر غائب ہیں اور انہوں نے میڈیا سے تو کیا ٹویٹر پر بھی کوئی پیغام جاری نہیں کیا ہے ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے اب ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف جب لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہو نے لگے تو مریم نواز نے اپنے والد کو رخصت کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی کارکن بن کر آپ کے انصاف کیلئے کردار ادا کروں گی ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز نے والد نواز شریف کو کہا کہ آپ کو عوام سے جدا رکھنے والے فیصلے بے بنیاد مفروضوں کی پیداوار ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے کل نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سنایا جائے گا اور اس سلسلے میں سابق وزیراعظم لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے۔

مزید : قومی