نوازشریف کیخلاف فیصلہ کل سنایا جائے گا لیکن اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کو کیا ہدایات جاری کی گئی ہیں؟ بڑی خبرآگئی

نوازشریف کیخلاف فیصلہ کل سنایا جائے گا لیکن اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے ...
نوازشریف کیخلاف فیصلہ کل سنایا جائے گا لیکن اس سلسلے میں مسلم لیگ ن کے کارکنان کو کیا ہدایات جاری کی گئی ہیں؟ بڑی خبرآگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف فلیگ شپ اور العزیزیہ ریفرنس کافیصلہ احتساب عدالت کی جانب سے کل سنایاجائے گااور اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے جبکہ اس حوالے سے ن لیگی رہنماﺅں نے کارکنان کو بھی احتساب عدالت پہنچنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کل احتساب عدالت کے فاض جج ارشد ملک کیس کا فیصلہ سنائیں گے جبکہ کیس کا فیصلہ 18دسمبر کو محفوظ کیا گیا تھا ۔نوازشریف احتساب عدالت میں فیصلہ سننے کیلئے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ۔فیصلے کے موقع پر ن لیگ نے پاور شو کی بھی حکمت عملی تیار کر لی ہے ، نوازشریف کے ساتھ پارٹی کے سینئر رہنما بھی ہوں گے جبکہ کارکنوں کو بھی عدالت پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔ سینئر قیادت کی جانب سے مقامی قیادت اور بلدیاتی نمائندوں کو کارکن ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے اور اس حوالے سے طارق فضل چوہدری اور انجم عقیل کو ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ چوہدری تنویر ، ملک ابرار اور دیگر رہنما راولپنڈی سے ن لیگی کارکنوں کو نکال کر لائیں گے ۔

مزید : قومی