منگل کو سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

منگل کو سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیا
منگل کو سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے یوم قائداعظم محمد علی جناحؒ اور مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کرسمس کے سلسلہ میں 25 دسمبر بروز منگل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ اس دن وفاقی، صوبائی، خود مختار اور منسلک محکموں کے دفاتر، عدالتیں، مالیاتی ادارے، بینک بند رہیں گے، جبکہ تعلیمی ادارے سردیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے بند ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور