جعلی پیر نے اولاد نرینہ کیلئے آنے والی خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کرڈالی

جعلی پیر نے اولاد نرینہ کیلئے آنے والی خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کرڈالی
جعلی پیر نے اولاد نرینہ کیلئے آنے والی خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کرڈالی

  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک) تھانہ فیروزوالہ کی مقامی آبادی موچیانوالہ میں اسحاق عرف ساکو نامی جعلی پیر جو بیٹیوں والی خواتین کو بیٹے دینے کے نام سے مشہور ہے جس نے اپنے گھر ہی میں سادہ لوح اور ضرورت مندوں کو بے وقوف بنا کر تعویذ گنڈہ کرتا ہے جس کے آستانہ پر ریحانہ کوثر نامی خاتون اولاد نرینہ کی غرض سے اللہ توبہ کروانے گئی جہاں پر موجود خواتین جب چلی گئیں تو جعلی پیر نے نشہ آور مشروب پلا کر اسے بے ہوشی کے دوران مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ خاتون کے شوہر کی تحریری درخواست پر فیروزوالہ پولیس نے جعلی پیر کے خلاف 376 ت پ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جعلی پیر موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش کے لئے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /شیخوپورہ