پی ٹی آئی ایم این اے راجہ ریاض احمد پر شہری سے 42لاکھ کے فراڈ کا الزام

پی ٹی آئی ایم این اے راجہ ریاض احمد پر شہری سے 42لاکھ کے فراڈ کا الزام
پی ٹی آئی ایم این اے راجہ ریاض احمد پر شہری سے 42لاکھ کے فراڈ کا الزام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے جائیداد خریداری میں شراکت داری کا جھانسہ دیکر شہری کے بیالیس لاکھ روپے ہتھیالئے ، متاثرہ شہری کی وزیراعظم اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے انصاف کی فراہمی میں مدد کی اپیل ۔

خبررساں ایجنسی آن لائن کے حوالے سے مقامی اخبار روزنامہ خبریں نے لکھا کہ   محلہ سنت پورہ مکان نمبرP۔122فیصل آباد کے رہائشی عاطف رحمان ولد جان محمد نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کو درخواست ارسال کی ہے کہدرآمدات و برآمدات برائے جھاڑو ” جان محمد انٹر پرائزز “ کے نام سے کام کرتا رہا ہوں ، جس کی عکاسی میرے ایف بی آر کے گوشواروں سے ظاہر ہے ، اسی عرصہ کے دوران راجہ ریاض احمد موجودہ ایم این اے پاکستان تحریک انصاف نے مجھے زمین کا جھانسہ دیا۔

موقف یہ تھا کہ شراکت داری کر کے جائیداد خریدی جائے اور یہ کہ راجہ ریاض احمد کو گواہان (رانا صفدر شاہ کو ٹ والے ) چوہدری زاہد اقبال گھی اور محمد عامر ملک کی موجودگی میں بیالیس لاکھ کی رقم دی گئی ، سال 2014ء4 کے ماہ رمضان سے متعدد دفعہ ان پیسوں کی واپسی کا مطالبہ کیا جس کے بدلے مجھے ڈرایا دھمکایاجارہا ہے ، جس میں ان کا ساتھی رانا شبیر حسین منج چیئر مین سدھو پورہ سر فہرست ہے ، لہٰذا میرے بچوں اور خاندان کا مستقبل تاریک ہونے سے بچائیں اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔