سازشی اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے،عمران خان احتساب کیلئے علیمہ خان کوپیش کریں:ڈاکٹرنفیسہ شاہ

سازشی اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے،عمران خان احتساب کیلئے علیمہ خان کوپیش ...
سازشی اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے،عمران خان احتساب کیلئے علیمہ خان کوپیش کریں:ڈاکٹرنفیسہ شاہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان احتساب کیلئے علیمہ خان، علیم خان اور جہانگیر ترین کوپیش کریں،سازشی اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے،سازشی کبھی لیڈر نہیں بن سکتا۔

پیپلزپارٹی کی رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست سازش سے شروع ہوتی ہے اور سازش پر ختم،90کی دہائی میں جنرل حمید گل سے مل کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت کے خلاف سازشیں کرتے رہے جس کا بھانڈاعبدالستار ایدھی نے پھوڑ دیا تھا،سازشی اور لیڈر میں فرق ہوتا ہے،سازشی کبھی لیڈر نہیں بن سکتا،چندہ چوری کرنے والے کوعوام لیڈرنہیں مانتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہئے کہ اپنی بہن علیمہ خان،علیم خان اورجہانگیر ترین کو بھی احتساب کیلئے  پیش کریں،وزیر اعظم عمران خان کو میثاق جمہوریت سے تکلیف کیوں ہے؟ ہمیں پتا ہے،عمران خان جعل سازی کرکے اقتدار میں آئے۔انہوں نے کہا کہ سب کااحتساب قبول ہے لیکن انتقام کی مزاحمت کرینگے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد