محبت میں ناکامی، عاشق نے محبوبہ کے گاﺅں میں خود کشی کرلی

محبت میں ناکامی، عاشق نے محبوبہ کے گاﺅں میں خود کشی کرلی
محبت میں ناکامی، عاشق نے محبوبہ کے گاﺅں میں خود کشی کرلی

  

حافظ آباد (ویب ڈیسک) نامعلوم نوجوان نے محبت میں ناکامی پر محبوبہ کے گاﺅں میں آکر خود کو فائر مار کر خود کشی کرلی۔

خبریں میڈیا گروپ کے مطابق گزشتہ روز حافظ آباد کے نواحی گاﺅں دھنی کے قبرستان سے نامعلوم نوجوان کی نعش برآمد ہوئی جس نے مبینہ طور پر اپنے آپ کو پستول سے فائر مار کر ہلاک کرلیا۔ پولیس تھانہ کسوکی کے ایس ایچ او غلام وڑائچ کے مطابق نوجوان کی جیب سے ایک خط بھی برآمد ہوا ہے۔ جس میں تحریر ہے کہ وہ محبت کی ناکامی پر اپنی زندگی کا خاتمہ کررہا ہے۔ مرنے کے بعد اسے دھنی کے قبرستان میں ہی دفن کیا جائے۔ اس کے والدین غریب ہیں۔ وہ اس کے ساتھ بہت پیار کرتے ہیں۔ اس لئے میری خودکشی کا انہیں نہ بتایا جائے۔

پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر سم نکلے تین موبائل فون اور پستول وغیرہ کو بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔ پولیس قبضے میں لئے گئے موبائل فونوں کی مدد سے مصروف تفتیش ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /حافظ آباد