کیا مریم نوازالعزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سننے کیلئے عدالت آئیں گی ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

کیا مریم نوازالعزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سننے کیلئے عدالت آئیں گی ؟ ...
کیا مریم نوازالعزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ سننے کیلئے عدالت آئیں گی ؟ سب سے بڑی خبر آ گئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم نوازشریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ کل سنایا جائے گا،قائد ن لیگ نوازشریف اور پارٹی کے سینئر رہنما فیصلہ سننے کیلئے احتساب عدالت آئیں گے،مریم نواز کی احتساب عدالت آمد متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل احتساب عدالت کے فاضل جج ارشد ملک کل نیب ریفرنسز کا فیصلہ سنائیں گے نوازشریف احتساب عدالت میں فیصلہ سننے کیلئے لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔فیصلے کے موقع پر ن لیگ نے پاور شو کی بھی حکمت عملی تیار کر لی ہے ، نوازشریف کے ساتھ پارٹی کے سینئر رہنما بھی ہوں گے جبکہ کارکنوں کو بھی عدالت پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل نیونیوز کے مطابق نیب ریفرنسز کا فیصلہ سننے کیلئے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکی بھی احتساب عدالت آمد متوقع ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد