مشکل گھڑی میں پاکستان اپنے انڈونیشین بھائیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے، ترجمان دفترخارجہ

مشکل گھڑی میں پاکستان اپنے انڈونیشین بھائیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے، ...
مشکل گھڑی میں پاکستان اپنے انڈونیشین بھائیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے، ترجمان دفترخارجہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان اپنے انڈونیشین بھائیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انڈونیشیا کیلئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے انڈونیشین بھائیوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔ انڈونیشیامیں سونامی سے جانی اور مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔ ترجما ن کا کہنا تھا کہ سونامی سے قیمت جانیں ضائع ہوئیں اور ہزاروں لوگ زخمی ہوئے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد