نوازشریف کیخلاف فیصلہ صبح، کمرہ عدالت میں 15 لیگی رہنماؤں و وکلاء کو داخلے کی اجازت ہوگی

نوازشریف کیخلاف فیصلہ صبح، کمرہ عدالت میں 15 لیگی رہنماؤں و وکلاء کو داخلے ...
نوازشریف کیخلاف فیصلہ صبح، کمرہ عدالت میں 15 لیگی رہنماؤں و وکلاء کو داخلے کی اجازت ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا جس کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں،کمرہ عدالت میں مسم لیگ (ن) کے وکلا، رہنماؤں سمیت 15 افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کل دونوں ریفرنسز پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنائیں گے اور نواز شریف بھی اس موقع پر موجود ہوں گے ، اس موقع پر غیرمتعلقہ افراد کے عدالت کی حدود میں جانے پر پابندی ہے جبکہ میڈیا پرسنز کو اپنی شناخت پاس رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق احتساب عدالت کے اطراف پولیس کی ایک ہزار نفری تعینات کی جائے گی اور کمرہ عدالت میں نواز شریف کو کلوز پروٹیکشن یونٹ سیکیورٹی فراہم کرے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر آج شام سے پولیس تعینات کردی جائے گی، ضرورت پڑنے پر مزید پولیس فورس تعینات کی جائے گی اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو احتساب عدالت نہیں جانے دیا جائے گا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے رینجرز بھی موجود رہے گی۔

مزید :

قومی -