آصف زرداری اور نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کواپنے اتحاد کا نام ’’ٹھگ آف پاکستان‘‘رکھناچاہیے: فواد چوہدری

آصف زرداری اور نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کواپنے ...
آصف زرداری اور نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کواپنے اتحاد کا نام ’’ٹھگ آف پاکستان‘‘رکھناچاہیے: فواد چوہدری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہاہے کہآصف زرداری،نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی،کل بہت اہم دن ہے ، سب کی نظریں احتساب عدالت پر ہیں اور دوفیصلے ہونے جارہے ہیں ، نوازشریف، شہبازشریف، سعد رفیق اور زرداری صاحب کہتے ہیں کہ وہ معصوم ہیں، اگر معصوم ہیں تو ملک لوٹنے والے کون ہیں؟حکمران تو یہی تھے،ہمیں سپیکر صاحب کہتے ہیں کہ کچھ دید لحاظ کریں، ہمیں پارلیمنٹ چلانی ہے ، پھر ہم نے انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بھی بنادیا,عمران خان نے بھی شہبازشریف کے چیئرمین پی اے سی بننے پر شدید تنقید کی ہے ۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہناتھاکہ 15ماہ انتظارکیا نوازشریف نے ابھی تک منی ٹریل نہیں دی،پیپلزپارٹی اور ن لیگ کواپنے اتحاد کا نام ’’ٹھگ آف پاکستان‘‘رکھناچاہیے،ٹھگ آف ہندوستان بری طرح فلاپ ہوئی ، یہ اس سے بھی بری ہوگی ، اچھا ہے کہ یہ سب اکٹھے ہوجائیں ، آصف زرداری،نوازشریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ جس عمرمیں شناختی کارڈنہیں بنتے ان کے بچے ارب پتی بن گئے،پرویزمشرف دورکے بعدقرضوں میں 84فیصداضافہ ہوا، بیرونی قرضوں کے پیسے کہاں گئے؟یہ سب بلیک میلر ہیں ، پراسیس ہی غلط ہے ، وفاق میں چھوٹا بھائے بڑے بھائی کے کام کا آڈٹ کرے گا اور پنجاب میں بیٹا اپنے باپ کے اکاؤنٹس کا آڈٹ کرے گا، مجھے یا عمران خان کو کوئی ان سے دشمنی نہیں، عوام کو عمران خان سے توقعات ہیں،وہ نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، پارلیمنٹ نیب کا بورڈ آف گورننس بنا ہوا ہے ، وہاں کوئی عوامی بات نہیں ہورہی ، ان کے ہی کیسز پر بات ہورہی ہے ، مہنگائی یا صنعت پر کوئی بات نہیں ہورہی ، پارلیمنٹ کو اپنا کردار اداکرناچاہیے ۔

ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ نیب درست کام کررہا ہے لیکن اس میں کوئی شبہ نہیں کہ نیب میں بہتری ہونی چاہیے ، قانون پر عمل درآمد ہوناچاہیے ، قانون ہے کہ ہیلمٹ پہنیں اور قبضہ نہ کریں لیکن جب عمل درآمد شروع ہوتا ہے تو مسائل آتے ہیں، جہاں جہاں قوانین لاگو ہورہے ہیں تو چیخیں نکل رہی ہیں۔ 

مزید : قومی /اہم خبریں