چیئرمین ایس ای سی پی کی تقرری، وزارت خزانہ آئندہ ہفتے وزیراعظم کو سمری بجھوا ئے گی 

چیئرمین ایس ای سی پی کی تقرری، وزارت خزانہ آئندہ ہفتے وزیراعظم کو سمری بجھوا ...
چیئرمین ایس ای سی پی کی تقرری، وزارت خزانہ آئندہ ہفتے وزیراعظم کو سمری بجھوا ئے گی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکیورٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن کے نئے چیئرمین کی تقرری کا معاملہ، وزارت خزانہ آئندہ ہفتے وزیراعظم عمران خان کو سمری بجھوا دے گی،مستقل چیئرمین کیلئے تین امیدوار میدان میں ہیں جبکہ طاہر محمود قائمقام چیئرمین کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں،فرخ سبزواری مظبوط امیدوار اور ممکنہ چیئرمین ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایس ای سی پی کے نئے چئیرمین کے معاملہ پروزیر اعظم پر دباو بڑھنے لگا ہے اور تینوں امیداوروں نے چئیرمین منتخب ہونے کیلئے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں امیدواروں نے اہم حکومتی شخصیات سے رابطے بھی بڑھا دئیے ہیں، ایس ای سی پی کے کمشنرشوزب علی، فرخ سبزواری اور عامرعلی امیدوار ہیں۔ایس ای سی پی کے نئے چئیرمین کیلئے تحریک انصاف کی خاتون رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کے شوہر کمشنر شوزب علی کو بھی فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف کراچی کے معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی کی خواہش ہے کہ فرخ سبزواری ایس ای سی پی کے آئندہ چیئرمین ہوں،عقیل کریم نے اہم حکومتی شخصیات سے رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوزب علی کیلئے بھی تحریک انصاف کے اہم رہنما لابنگ کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب دیگر دھڑے بھی اپنی کوشش میں ہیں وزیراعظم تینوں ناموں میں سے ایک کی منطوری دیں گے ،نوٹیفکیشن کے بعد ایس ای سی پی کا نیا چیئرمین اپنی ذمہ داریاں سنبھال لے گا۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد