دوران پرواز مسافر کی چیخوں نے جہاز کا رُخ موڑ دیا

دوران پرواز مسافر کی چیخوں نے جہاز کا رُخ موڑ دیا
دوران پرواز مسافر کی چیخوں نے جہاز کا رُخ موڑ دیا

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں دوران پرواز شراب کے نشے میں دھت مسافر کی چیخوں نے پائلٹ کو جہاز کا رخ موڑنے پر مجبور کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق برٹش ایئرویز کی پرواز بی اے 193لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈیلس جا رہی تھی۔ جہاز کے اڑان بھرنے کے ایک گھنٹے بعد ہی ایک نوجوان نے چیخنا چلانا شروع کر دیا۔ جیفرے لیبی نامی یہ21سالہ نوجوان امریکی شہری تھا۔ جب جہاز کے عملے نے اسے خاموش کرانے کی کوشش کی تو اس نے عملے کے اراکین پر حملہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق جب جیفرے کو قابو کرنا عملے کے بس سے باہر ہو گیا تو پائلٹ نے مجبوراً پرواز واپس موڑی اور ہیتھرو ایئرپورٹ پر لے آیا جہاں پولیس نے جیفرے کو حراست میں لے لیا۔ میٹروپولیٹن پولیس کی طرف سے اس واقعے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ایک ساتھی مسافر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ ”یہ نوجوان ایسے رویئے کا مظاہرہ کر رہا تھا جیسے وہ پاگل ہو چکا ہو۔ وہ ساتھی مسافروں اور عملے کے لوگوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا تھا۔ وہ اس قدر آپے سے باہر ہو چکا تھا کہ واپسی پر تمام راستے عملے کو اسے جکڑ کر رکھنا پڑا۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس