دہشتگردوں کو سزائیں دینے والی پاکستانی عدالتوں کا خرچہ کون سا ملک اُٹھاتا ہے؟ انتہائی حیران کن انکشاف منظر عام پر

دہشتگردوں کو سزائیں دینے والی پاکستانی عدالتوں کا خرچہ کون سا ملک اُٹھاتا ...
دہشتگردوں کو سزائیں دینے والی پاکستانی عدالتوں کا خرچہ کون سا ملک اُٹھاتا ہے؟ انتہائی حیران کن انکشاف منظر عام پر

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) اب تک لوگ یہی سمجھتے تھے کہ پاکستان کی انسداددہشت گردی عدالتوں کا خرچ خود پاکستان اٹھا رہا ہے لیکن اب اس حوالے سے انتہائی حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا ہے۔

برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق ان انسداددہشت گردی عدالتوں کا خرچ پاکستان نہیں بلکہ برطانیہ اٹھا رہا ہے۔ یہ انکشاف برطانیہ کے ایک خفیہ امدادی پروگرام کی دستاویزات منظرعام پر آنے سے ہوا ہے۔

ان دستاویزات سے پتا چلا ہے کہ برطانیہ اپنی ’گلوبل سکیورٹی سٹریٹجی‘ کے تحت ’رول آف لاء‘ کے نام سے ایک پروگرام چلا رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت پاکستان کی سپیشلسٹ سویلین کورٹس، جو دہشت گردوں کے مقدمات کی سماعت کرتی ہیں، کو مالی امداد دی جاتی ہے۔ برطانیہ اس مد میں 2016ءسے پاکستان کوامداد دے رہا ہے اور اب تک 1کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 1ارب 76کروڑ روپے) دے چکا ہے۔

مزید : برطانیہ