ٹی وی کیمرہ مین نے کپڑے تبدیل کرتی برہنہ ماڈل کی ویڈیو غلطی سے پوری دنیا کو دکھادی

ٹی وی کیمرہ مین نے کپڑے تبدیل کرتی برہنہ ماڈل کی ویڈیو غلطی سے پوری دنیا کو ...
ٹی وی کیمرہ مین نے کپڑے تبدیل کرتی برہنہ ماڈل کی ویڈیو غلطی سے پوری دنیا کو دکھادی

  

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس میں ایک ٹی وی کیمرہ مین نے کپڑے تبدیل کرتی برہنہ ماڈل کی ویڈیو غلطی سے پوری دنیا کو دکھا دی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کارلا بونیسو نامی یہ فرانسیسی ماڈل ’مس فرانس‘ کے مقابلہ حسن میں شریک تھی او ربیک سٹیج پر کپڑے تبدیل کرر ہی تھی۔ اس دوران ٹی ایف 1ٹی وی چینل کی رپورٹر سیلوی ٹیلیئر مقابلے میں شریک ماڈلز کا ڈریسنگ روم میں انٹرویو کر رہی تھی اور کیمرہ مین نے غلطی سے بات کرنے والی ایک ماڈل کے ساتھ ساتھ تھوڑے فاصلے پر کپڑے تبدیل کرتی ہوئی کالا بونیسو کو بھی ٹی وی پر دکھا دیا۔

رپورٹ کے مطابق کارلا کا اس واقعے پر کہنا تھا کہ ”اگرچہ یہ سب حادثاتی طور پر ہوا تاہم یہ میرے لیے بہت ہتک آمیز تھا۔ ٹی ایف 1کے کیمرہ مین کو احساس ہونا چاہیے تھا کہ وہ ڈریسنگ روم میں موجود ہے اور اسے احتیاط سے کام کرنا چاہیے تھا۔ اس شخص نے پروفیشنل ہونے کا ثبوت نہیں دیا۔“ رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد ’مس فرانس ‘مقابلے کے منتظمین اور ٹی وی چینل کی طرف سے کارلا بونیسوسے معافی مانگ لی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس