لوٹ مار، کرپشن اور بد انتظامی نے ملک تباہ کر دیا،احتساب کا عمل شروع ہو چکا، اب بہت واویلا سنائی دے گا:شفقت محمود

لوٹ مار، کرپشن اور بد انتظامی نے ملک تباہ کر دیا،احتساب کا عمل شروع ہو چکا، ...
لوٹ مار، کرپشن اور بد انتظامی نے ملک تباہ کر دیا،احتساب کا عمل شروع ہو چکا، اب بہت واویلا سنائی دے گا:شفقت محمود

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے، اب بہت واویلا سنائی دے گا،وزیرِ اعظم عمران خان قومی خزانے کی حفاظت خود سے زیادہ کر رہے ہیں، لوٹ مار، کرپشن اور بد انتظامی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  این اے 126 میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومتوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا، عمران خان خود سے زیادہ قومی خزانے کی حفاظت کرتے ہیں،دوست ممالک کی مدد سے معیشت بہتر ہو رہی ہے، ملک میں سالوں سے جاری بد انتظامی پر قابو پا رہے ہیں، احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے، اب بہت واویلا سنائی دے گا۔شفقت محمود کا کہنا تھا لوٹ مار کرنے والے گرفت میں آئیں گے تو شور سنائی دے گا، نواز شریف 3 سال سے منی ٹریل پیش نہیں کر سکے، اخلاقی طور پر شہباز شریف کو پی اے سی کا سربراہ نہیں بننا چاہیے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے شخص کو ذمہ داری کیسے دی جائے جس پر لوٹ مار کے کیس ہوں؟ پارٹی کے اندر بھی آواز اٹھی، چوری کے ملزم کو ذمہ داری نہ دیں لیکن اسمبلی کی کارروائی چلانے کے لیے نہ چاہتے ہوئے بھی یہ فیصلہ کرنا پڑا۔وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم ہاس کے احاطے میں جدید یونی ورسٹی کی عمارت قائم کی جائے گی۔

مزید : قومی