نواز شریف کے خلاف فیصلہ آیاتو اگلی تمام کارروائی کمرہ عدالت میں سرانجام دی جائے گی:عامر سعید عباسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صحافی عامر سعید عباسی نے کہاہے کہ اگر نوازشریف کے خلاف فیصلہ آیا تو ان کے خلاف اگلی تمام کارروائی کمرہ عدالت میں ہی کی جائیگی اور اگر ان کے حق میں فیصلہ آیاتو ان کوکمرہ عدالت سے جانیکی اجازت دیدی جائیگی ، نیب ریفرنسز میں نوازشریف مقدمات پر سوال اٹھاتے رہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے عامر سعید عباسی نے کہا کہ العزیہ ریفرنس اور ہل میٹل ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنا کوئی دفاع نہیں کیا بلکہ وہ نیب کے مقدمات پر سوال اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب کوبھی وہ تفصیلات نہیں ملیں جو آنی چاہئے تھیں،نیب نے یہ کوشش کی ہے کہ یہ ثابت کیا جائے کہ یہ جائیدادیں اس وقت کی ہے جب میاں نوازشریف کے بچے چھوٹے تھے اوراس عمر میں بچوں کی اپنی جائیداد نہیں ہوتی بلکہ وہ باپ پر انحصار کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ آیاتو ان کےخلاف اگلی تمام کارروائی کمرہ عدالت میں ہی سرانجام دی جائیگی اور اگر ان کے حق میں فیصلہ آیا تو ان کوکمرہ عدالت سے جانیکی اجازت دیدی جائیگی ۔