علیمہ خان سے منی ٹریل اس لئے نہیں پوچھی جاتی کیونکہ ۔۔۔پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے سنگین ترین الزام عائد کر دیا

علیمہ خان سے منی ٹریل اس لئے نہیں پوچھی جاتی کیونکہ ۔۔۔پیپلز پارٹی کے رہنما ...
علیمہ خان سے منی ٹریل اس لئے نہیں پوچھی جاتی کیونکہ ۔۔۔پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے سنگین ترین الزام عائد کر دیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہعلیمہ خان کے خلاف تحقیقات ہوئیں تو عمران خان پکڑے جائیں گے، اس لئے علیمہ خان سے منی ٹریل نہیں پوچھی جاتی،تاریخ 2018ء کے انتخابات کو تاریک انتخابات قرار دے گی کیونکہ ایک چندہ چور کی خاطر انتخابی نتائج چوری کئے گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ عید غنی نے کہا کہ علیمہ خان کے خلاف تحقیقات ہوئی تو عمران خان پکڑا جائے گا، اس لئے علیمہ خان سے منی ٹریل نہیں پوچھی جاتی، شوکت خانم ٹرسٹ کے فنڈز کی فرانزک تحقیقات کرائی جائیں،یہ اس لئے بھی ضروری ہے کہ ٹرسٹ کی ایک ڈائریکٹر نے بیرون ملک جائیداد بنائی ہے، علیمہ خان نے اپنے بھائی سے مل کر چندے میں خرد برد کی۔ سعید غنی نے کہا کہ بنی گالہ میں زمین چندہ چوری کرکے جبکہ کے پی کے عوام کا پیسہ چوری کرکے بنی گالہ میں محل تعمیر کیا گیا ہے، عمران خان کے زیر نگرانی فلاحی اداروں کی فرانزک تحقیقات میں چوری کے بڑے بڑے راز فاش ہوں گے۔

مزید : قومی