بار ثبوت بیٹوں پر ،نیب نوازشریف کو کسی بھی جائیداد کامالک ثابت نہیں کرسکا :حبیب اکرم

بار ثبوت بیٹوں پر ،نیب نوازشریف کو کسی بھی جائیداد کامالک ثابت نہیں کرسکا ...
بار ثبوت بیٹوں پر ،نیب نوازشریف کو کسی بھی جائیداد کامالک ثابت نہیں کرسکا :حبیب اکرم

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحبیب اکرم نے کہا ہے کہ بار ثبو ت نواز شریف سے زیادہ ان کے بیٹوں پر ہے جنہوں نے یہ جائیدادیں بنائیں اور وہ مفرور ہیں، نیب اب تک نوازشریف کو کسی بھی جائیداد کا مالک ثابت نہیں کرسکا ۔

دنیا نیوزکے پروگرام ”اختلافی نوٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے حبیب اکرم نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف ریفرنسز میں ایک چیز مشترک ہے وہ نوازشریف ہیں ، نوازشریف کے بارے میں جے آئی ٹی نے کہاہے کہ نوازشریف نے بے نامی جائیدادیں بنائیں اور یہ ہی اصل کیس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوازشریف نے پیسے دیکر ہل میٹل یا العزیزیہ کو کھڑا کرنے میں مدد دی ہے تو پھر تو بے نامی جائیدادوں کاالزام ثابت ہو جاتا ہے لیکن بار ثبو ت نواز شریف سے زیادہ ان کے بیٹوں پر ہے جنہوں نے یہ جائیدادیں بنائیں اور وہ مفرور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب نے یہ کیس اچھا نہیں لڑا ، اس معاملے پر نیب اور جے آئی ٹی خاموش ہیں کہ نوازشریف نے پیسے کہاں سے لئے ؟ نیب اب تک نوازشریف کو کسی بھی جائیداد کا مالک ثابت نہیں کرسکا ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے گرفتاری کے حوالے سے جوبات فواد چودھری کررہے ہیں، یہ بات اس سے قبل پرویز مشرف نے بھی کی تھی جب میں نے ان سے نوازشریف کے مستقبل کے بارے میں سوال کیا تھا تو مشرف نے کہا تھا کہ نوازشریف کا باب بند ہوچکاہے ، اس لئے ایسی باتیں نہیں کرناچاہئے ۔

مزید : قومی