احتساب عدالت کے جج تاریخ رقم کرچکے ہیں :ایاز امیر کادعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیرنے کہاہے کہ احتساب عدالت کے جج تاریخ رقم کرچکے ہیں ،پیر کوفیصلہ سنانا ہے اورآثار بتاتے ہیں کہ بچنابہت مشکل ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیرنے کہا کہ کسی کو پتہ نہیں کہ نیب عدالت میں کیا ہورہاہے ؟ مسلم لیگ ن کے صرف کچھ لوگ ہیں جو عدالت میں پیشیوں پر آتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو ایک ریفرنس میں سزا ہوچکی جو اسلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کردی تھی جبکہ دوسرے ریفرنسز میں احتساب عدالت کے جج تاریخ رقم کرچکے ہیں ،پیر کوفیصلہ سنانا ہے اورآثار بتاتے ہیں کہ بچنابہت مشکل ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے موجودہ سیاسی عمل میں کچھ چیزیں سامنے ہورہی ہیں اور کچھ چیزوں کوپس پردہ عوامل کے ذریعے کیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اور تواور چودھری نثار سے اپنا حساب چکا لیاہے ،چودھری نثار کی حالت تو یہ ہے کہ ابھی تک پنجاب اسمبلی کاحلف بھی نہیں لے سکے ۔