نوازشریف کو سزا ہوگئی تو شہبازشریف پارٹی چلائیں گے :خاور گھمن
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی خاور گھمن نے کہاہے کہ ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوازشریف کو سزا ہوگئی تو شہبازشریف پارٹی چلائیں گے ، پیرکادن اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”تھنک ٹینک“ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور گھمن نے کہا کہ ن لیگ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوازشریف کو سزا ہوگئی تو شہبازشریف پارٹی چلائیں گے ، پیرکادن اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ نہ صرف نوازشریف اور آصف زرداری کے حوالے سے فیصلہ ہونا ہے بلکہ ان کے خاندانوں کے بار ے میں بھی مزید باتیں چلیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاست کے مستقبل کے حوالے سے جو منظر نامہ بن رہاہے اس پر پیر کے دن کا بہت زیادہ اثر پڑے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات کہناکہ حکومت کاکرپشن اور احتساب سے کچھ لینا دینا نہیں مضحکہ خیز ہے ، ایف آئی اے کی جانب سے ایک رپورٹ منظر عام پر آرہی ہے جس میں ہوشربا انکشافات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر مسلم لیگ ن کوزندہ رہنا ہے توان کوچودھری نثار کی بات سننا چاہئے ۔