فواد چودھری تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے آستین کے سانپ ثابت ہونگے :مشیراطلاعات سندھ

فواد چودھری تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے آستین کے سانپ ثابت ہونگے ...
فواد چودھری تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے آستین کے سانپ ثابت ہونگے :مشیراطلاعات سندھ

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ فواد چودھری تحریک انصاف اور عمران خان کیلئے آستین کے سانپ ثابت ہونگے ،آصف زرداری کا ترجمان رہنے والا آج کس منہ سے ان سے متعلق بیان بازی کررہا ہے۔

جیونیوز کے مطابق سندھ حکومت کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل میں کا کہ اصل بدمعاش وہ سیاسی مینڈک ہیں جو ہر حکومت کا حصہ ہوتے ہیں اور آصف زرداری کا ترجمان رہنے والا آج کس منہ سے ان سے متعلق بیان بازی کررہا ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کے لالچ میں محسنوں سے احسان فراموشی کرنا فواد چودھری کے خون میں شامل ہے اور یہ موصوف عمران خان اور تحریک انصاف کیلئے بھی آستین کے سانپ ثابت ہوں گے۔

مزید : قومی