5 ماہ کی خاموشی کے بعد مریم نواز ٹوئٹر پر دوبارہ متحرک

5 ماہ کی خاموشی کے بعد مریم نواز ٹوئٹر پر دوبارہ متحرک
5 ماہ کی خاموشی کے بعد مریم نواز ٹوئٹر پر دوبارہ متحرک

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) 5 ماہ کی طویل خاموشی کے بعد بالآخر نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنسز کا فیصلہ آنے سے چند گھنٹے پہلے مریم نواز نے خاموشی توڑ ی ہے۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر رات گئے انتہائی جذباتی ٹویٹ کی جس کے ساتھ انہوں نے اپنی والدہ اور والد کی تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ مریم نواز نے اپنی والدہ کے بارے میں کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ کو آخری بار تابوت میں دیکھا تھا۔اپنے والد کے بارے میں مریم نواز نے کہا کہ میں نے ان کے چہرے پر آخری بار مسکراہٹ تب دیکھی تھی جب وہ میری والدہ کے ساتھ تھے۔ ’ اللہ آپ دونوں پر ہی رحم فرمائے، آمین‘۔

اس ٹویٹ کے کچھ ہی دیر بعد مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنی پروفائل پکچر بھی تبدیل کی ۔ انہوں نے اپنے والد اور والدہ کی ایک پرانی تصویر کو اپنی ڈی پی پر لگایا ، اس سے قبل ان کی پروفائل پکچر کے طور پر 13 جولائی کے حوالے سے تصویر لگی ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ مریم نواز 13 جولائی کو لندن سے واپسی کے بعد جیل جانے تک ٹوئٹر پر انتہائی متحرک رہی تھیں ۔ اس کے بعد آخری بار ان کی ٹیم کی جانب سے 24 جولائی کو الیکشن سے ایک روز پہلے ان کا آڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا۔ جس کے بعد مریم نواز نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی تھی، نہ تو وہ سوشل میڈیا پر متحرک نظر آئیں اور نہ ہی انہوں نے کبھی میڈیا کا سامنا کیا لیکن آج انہوں نے تقریباً 5 ماہ کے طویل وقفے کے بعد خاموشی توڑی ہے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /سیاست