سیاسی انتقام ، حکومت نے 2ارکان قومی اسمبلی کانام ای سی ایل میں ڈال دیا :سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کادعویٰ

سیاسی انتقام ، حکومت نے 2ارکان قومی اسمبلی کانام ای سی ایل میں ڈال دیا :سینیٹر ...
سیاسی انتقام ، حکومت نے 2ارکان قومی اسمبلی کانام ای سی ایل میں ڈال دیا :سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کادعویٰ

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر مصطفی نواز کھو کھر نے کہاہے کہ حکومت کا چھ ماہ میں معاشی اصلاحات نہیں کرسکی، حکومت نے اس وقت دوایم این ایز کو سیاسی انتقا م کانشانہ بناتے ہوئے، ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ“ میں گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر مصطفی نواز کھو کھر نے کہا کہ تحریک انصا ف کی سیاست ہی چو ر چور کہنے پر مبنی ہے ، یہ تحریک انصاف کاتالیاں بجانے کیلئے ایک اچھا نعرہ تو ہوسکتا ہے لیکن عوامی مسائل پر سے توجہ ہٹانے کیلئے بھی استعمال کیا جارہاہے ۔

انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت اس وقت جن حالات سے گزر رہی ہے تو اس میں کونسی چیز ہے جس کاتحریک انصاف کو پتہ نہیں تھا ، عمران خان اپنے آخری جلسے تک یہ کہتے رہے کہ ہم آتے ہی نظام بدل دینگے لیکن حکومت میں آنے کے چھ ماہ بعدتک بھی حکومت کو ئی ایک بھی اصلاحات نہیں کر سکی ، تحریک انصاف کی حکومت کامقصد لوگوں سے وعدے کرکے حکومت میں آناتھا ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت دوایم این ایز کو سیاسی انتقام کانشانہ بناتے ہوئے ای سی ایل میں ڈال دیا گیاہے اوران کا تعلق مسلم لیگ ن یاپیپلزپارٹی سے نہیں ہے ، تحریک انصاف کہتی رہی کہ دوسو ارب ڈالر ملک سے باہر پڑے ہوئے ہیں لیکن حکومت میں آنے کے بعد کہا کہ یہ بات غلط تھی ۔

مزید : قومی