نوازشریف کی طرح حکومت نہیں چلا سکتے :فواد چودھری کااعتراف

نوازشریف کی طرح حکومت نہیں چلا سکتے :فواد چودھری کااعتراف
نوازشریف کی طرح حکومت نہیں چلا سکتے :فواد چودھری کااعتراف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہاہے کہ جس طریقے سے اسحاق ڈار اور نواز شریف نے حکومت چلائی ہے ، ہم اس طریقے سے حکومت نہیں چلا سکتے، تحریک انصاف نے کچھ نہ کیاتو اگلے پانچ سال میں یہ قرضہ دگنا ہوجائے گا۔

جیونیوز کے پروگرام ”جرگہ “ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ ملک پر چڑھایا جانا والا قرضہ ہے، لوگوں کو پتہ ہے کہ چور کون ہیں؟ کرپشن کی وجہ سے ہی پاکستان میں تیسری پارٹی تحریک انصاف کی صورت میں ابھری ہے اورووٹر ز نے ہمیں ووٹ ہی احتساب کیلئے دیاہے اور اس پر ہمارا پورا پورا بیانیہ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نے کچھ نہ کیاتو اگلے پانچ سال میں یہ قرضہ دگنا ہوجائے گا ، ہم کو اصلاحات کیلئے تلخ فیصلے بھی کرنا پڑیں گے، علیم خان اور مالم جبہ کیس اس وقت شروع ہوئے جب مسلم لیگ ن کی حکومت تھی اورلوگ بھی ان کے اپنے لگائے ہوئے تھے توان کو گرفتار کرلیتے ۔ ان کا کہناتھا کہ کچھ کیس مصالحے کیلئے ڈالے ہوئے ہیں ، اب زلفی بخاری کا کیس کیاہے ؟ ان کا کہناتھا کہ نیب اگر حکومت کے ساتھ ہے تو پھر نیب نے ہمارے لوگوں پرمقدمات کیوں بنائے ہیں؟انہوں نے کہاکہ جس طریقے سے اسحاق ڈار اور نواز شریف نے حکومت چلائی ہے ، ہم اس طریقے سے حکومت نہیں چلا سکتے ۔

مزید :

قومی -