شریف خاندان کی خاموشی کا نواز شریف کی صحت سے گہرا تعلق ہے:ڈاکٹرمصدق ملک

شریف خاندان کی خاموشی کا نواز شریف کی صحت سے گہرا تعلق ہے:ڈاکٹرمصدق ملک
شریف خاندان کی خاموشی کا نواز شریف کی صحت سے گہرا تعلق ہے:ڈاکٹرمصدق ملک

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ مریم نواز کی تمام تر توجہ والد کی صحت پر مرکوز ہے، شریف خاندان کی خاموشی کا نواز شریف کی صحت سے گہرا تعلق ہے ،حکومت کو جو کرنا ہے وہ کر ے گی لیکن مریم نواز کا جو بنیادی حق ہے وہ ضرور استعمال کریں گی،حکومت نے نوازشریف کے جانے کا فیصلہ کیا اور عدالت پر ڈال دیا، حکومت کو اپنے فیصلوں کی ذمہ داری لینی چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ مریم نواز کی تمام تر توجہ والد کی صحت پر مرکوز ہے، شریف خاندان کی خاموشی کا نواز شریف کی صحت سے گہرا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک نواز شریف نے مشرف کیس کا فیصلہ پڑھ لیا ہوگا ،اگر کوئی اب نواز شریف سے رابطہ کرے تو وہ اس پر تبصرہ ضرور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹس سامنے آچکی ہیں، ان کی رپورٹ میں کچھ خدشات کا اظہار کیا گیا ہے، وقت آنے پر اُن کی رپورٹس عدالت میں جمع کرادی جائیں گی، حکومت کو جو کرنا ہے وہ کر ے گی لیکن مریم نواز کا جو بنیادی حق ہے وہ ضرور استعمال کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نوازشریف کے جانے کا فیصلہ کیا اور عدالت پر ڈال دیا، عمران خان نے کابینہ میں نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دی تھی، حکومت کو اپنے فیصلوں کی ذمہ داری لینا چاہیے۔

مزید : قومی