ریاست کی نظر میں سب برابر،مریم بی بی جو چاہ رہی ہیں کابینہ اس کی حمایت نہیں کرے گی:علی محمد خان

ریاست کی نظر میں سب برابر،مریم بی بی جو چاہ رہی ہیں کابینہ اس کی حمایت نہیں ...
ریاست کی نظر میں سب برابر،مریم بی بی جو چاہ رہی ہیں کابینہ اس کی حمایت نہیں کرے گی:علی محمد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ کسی بھی بیٹی کا اپنے والد سے پیار ہماری مشرقی روایت کا حصہ ہے،ہمارے لیے ملک کے سب بچے بلاول اور سب بیٹیاں مریم نواز ہیں، ریاست کی نظر میں سب برابر ہیں، جو مریم بی بی چاہ رہی ہیں کابینہ اس کی حمایت میں نہیں کرے گی۔

نجی ٹی وی کےساتھ گفتگوکرتےہوئےعلی محمدخان کاکہناتھاکہ ہم جانتے ہیں کہ مریم نوازکی والدہ فوت ہو گئی ہیں اوراُن کےوالدبھی بیمار ہیں،کسی بھی بیٹی کااپنےوالد سےپیار ہماری مشرقی روایت کا حصہ ہے،ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں،لیکن ریاست کی نظر میں سب برابر ہیں لیکن جومریم بی بی چاہ رہی ہیں کابینہ اُسکی حمایت میں نہیں کرے گی،عدالت کا جو فیصلہ ہوگا حکومت اِس پر عمل کرے گی،ہمارے لئے پاکستان کی سب خواتین برابر ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمارے لیے ملک کے سب بچے بلاول اور سب بیٹیاں مریم نواز ہیں ،اگر ہم امتیازی سلوک کریں گے تو ہم دوسرے لوگوں کو کیا جواب دیں گے؟ ۔وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف عدالت کی اجازت لے کر باہر گئے ہیں،اگر اُنہیں باہر علاج کے لئے مزید مدت چاہیے تو وہ عدالت سے ہی رجوع کر سکتے ہیں،اگرعدالت کی طرف سے اُنہیں اجازت ملتی ہے تو ٹھیک اگراجازت نہیں ملتی تواُنہیں چاہئے کہوطن  واپس  آکر اپنے کیسوں کا سامنا کریں۔