فواد چودھری حقیقت کے قریب باتیں کرنے لگے ہیں، جاویدلطیف نے وفاقی وزیر کی تائید کردی

فواد چودھری حقیقت کے قریب باتیں کرنے لگے ہیں، جاویدلطیف نے وفاقی وزیر کی ...
فواد چودھری حقیقت کے قریب باتیں کرنے لگے ہیں، جاویدلطیف نے وفاقی وزیر کی تائید کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہاہے کہ فواد چودھری کچھ عرصے سے جو باتیں کررہے ہیں، وہ حقیقت کے قریب ہیں، فوج کوہرٹ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ ہمارے قومی ادارے ہیں لیکن دوسرے اداروں کے بارے میں بھی یہ خیال ہوناچاہئے ۔
اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہا کہ اگر کوئی یہ نہ کہناچاہے کہ نواز شریف کا بیانیہ جیت گیا تو ہم اس پر اصرار نہیں کرتے ۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں ہمار ے ساتھ جو کچھ ہوا ، اس کو بھلا کر آگے چلنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کچھ عرصے سے جو باتیں کررہے ہیں، وہ حقیقت کے قریب ہیں، فوج کوہرٹ نہیں کرنا چاہئے کیونکہ یہ ہمارے قومی ادارے ہیں لیکن دوسرے اداروں کے بارے میں بھی یہ خیال ہوناچاہئے ۔
جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ عمران خان ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں ، کیا سارے ادار ے ریاست کے نہیں ہیں، جب فیصلہ آیا تو عمران خان نے کہا کہ میں فلاں ادارے کے ساتھ ہوں اوربدقسمتی یہ ہے کہ حکومت کسی کاریفرنس بنانا تو دور کی بات حکومت ایک نوٹس تین مرتبہ تیار کرتی ہے اور وہ نوٹس بھی درست نہیں ہوتا جس پراعلیٰ عدلیہ کونوٹس لیناپڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پالیسی ساز مل کراچھے فیصلے نہیں کر یں گے تو اس ملک کو بھنور سے نکالنا مشکل سے مشکل ہوتا جائے گا ۔

مزید :

قومی -