سرگودھا میں سنگ دل بیٹے نے جائیداد کی خاطر باپ کو قتل کر دیا

سرگودھا میں سنگ دل بیٹے نے جائیداد کی خاطر باپ کو قتل کر دیا
سرگودھا میں سنگ دل بیٹے نے جائیداد کی خاطر باپ کو قتل کر دیا

  



سرگودھا(آئی این پی)پنجاب کے ضلع سرگودھا میں بیٹے نے جائیداد کے تنازع پر دوست کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کر دیا۔

ضلع سرگودھا میں واقع تحصیل بہاول میں بیٹے کے ہاتھوں باپ کے قتل کا واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بیٹے نے جائیداد نام نہ کرنے پر باپ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔پولیس حکام کے مطابق مقتول اور بیٹے کی جائیداد کے تنازع پر بات چیت شروع ہوئی جو تنازع میں تبدیل ہوگئی جس کے بعد بیٹے نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر باپ کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔مقتول کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ بیٹا اور اس کا دوست پولیس کے آنے سے قبل ہی جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کی شناخت ظفر کے نام سے ہوئی جبکہ اس کے مقتول کی شناخت غلام مصطفی کے نام سے ہوئی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /سرگودھا


loading...