لنکن ٹائیگرز کو یقینی شکست کا سامنا،476کے جواب میں 212رنز پر 7کھلاڑی آؤٹ

لنکن ٹائیگرز کو یقینی شکست کا سامنا،476کے جواب میں 212رنز پر 7کھلاڑی آؤٹ

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو جیت کے لیے 476 رنز کا ہدف دے دیا ہے جس کے تعاقب میں سری لنکا کے 7 کھلاڑی صرف 212 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کا کھیل جاری ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کو 476 رنز کا ہدف دیا، تاہم سری لنکا کے کھلاڑی ہدف کے تعاقب میں پتوں کی طرح ٹوٹ کر بکھرنے لگے۔  212 کے مجموعی رنز پر 7 کھلاڑیوں نے اپنی وکٹیں گنوا دیں۔پاکستان کی جانب سے حارث سہیل، محمد عباس، شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک، ایک جبکہ نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سری لنکن سائیڈ میں اوشادہ فرنینڈو کے علاوہ کوئی بھی بلے باز پاکستانی بولرز کا سامنا نہیں کرسکا۔ پاکستان کے لیے واحد خطرہ اوشادہ فرنینڈو اب بھی کریز پر موجود ہیں اور سینچری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔گزشتہ صبح پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور بابر اعظم نے دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو قومی ٹیم کا اسکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 395 رنز تھا۔ اظہر علی 118 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد بابر اعظم کا ساتھ نبھانے محمد رضوان کو میدان میں اتارا گیا۔ بابر اعظم نے وکٹ کے چاروں طرف دلکش شاٹس لگا کر اپنی ایک اور سنچری مکمل کی۔بابر اعظم کی سینچری کے بعد پاکستان نے 555 رنز پر اپنی دوسری اننگز ڈکلیئر کردی اور جیت کے لیے سری لنکا کو 476 رنز کا ہدف دیا۔ اس سے قبل راولپنڈی میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا میچ کم روشنی، بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث کسی نتیجے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...