پنڈی جم خانہ کرکٹ کلب نے مغل پورہ الیون کلب شکست دیدی

پنڈی جم خانہ کرکٹ کلب نے مغل پورہ الیون کلب شکست دیدی

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر)پنڈی جم خانہ کرکٹ کلب نے مغل پورہ الیون کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر اوٹی سی لاہور چیلنج کپ ون ڈے کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔پنڈی جم خانہ گراؤنڈ پر ہونے والی اس میچ کی خاص بات پنڈی جمخانہ کے عمر انجم  کی عمدہ بلے بازی تھی انہوں نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 51رنزبنائے۔پنڈی جمخانہ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے مغلپورہ الیون کی ٹیم 28ویں اوور میں 120رنزبناکر آؤٹ ہو گئی۔وقار احمد 34،احسن طارق 28زین الوہاب 12رنزبناکر نمایاں رہے۔پنڈی جم خانہ کے رانا امتیاز نے چار،زید بٹ نے تین،سہیل صفدر نے دو جبکہ تنویر احمدنے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔جواب میں پنڈی جم خانہ نے دووکٹوں کے نقصان پر 121رنزبناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی۔عمر انجم 51،اویس احمد 29اور ندیم احمد 16رنزبناکر نمایاں رہے۔مغل پورہ الیون کے زین الوہاب نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔میچ میں عمدہ کارکردگی پر پنڈی جم خانہ کے عمر انجم کو مین آف دی میچ قراردیا گیا۔لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری شعیب ڈار نے عمر انجم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...