سری لنکا نے سہ ملکی انڈر 19  کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

سری لنکا نے سہ ملکی انڈر 19  کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

  



ینٹیگا(آن لائن) سری لنکا نے سہ ملکی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا، آئی لینڈرز یوتھ نے فائنل میں انگلینڈ یوتھ کو 77 رنز سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔اینٹیگا میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سری لنکا انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 265 رنز بنائے، پراناوتھانا نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 108 رنز بنائے، کامل مشرا 69 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے، جارج بلیڈرسن نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ انڈر 19 مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 43.1 اوورز میں 188 رنز بناکر ا?ؤٹ ہوگئی۔

جارڈن کوکس 77 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، کاوندو نیڈیشن نے 3 کھلاڑیوں کو ا?ؤٹ کیا، نیوڈ پراناوتھانا کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔#/s#

مزید : کھیل اور کھلاڑی