ایکوافینا لاہور گیریژن پولو چیمپئن شپ ماسٹر پینٹس نے جیت لیا

ایکوافینا لاہور گیریژن پولو چیمپئن شپ ماسٹر پینٹس نے جیت لیا

  



لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے زیراہتمام ایکوافینا لاہور گیریژن پولو چیمپئن شپ 2019ء  ماسٹر پینٹس نے جیت لیا، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد ماسٹر پینٹس بلیک کو سڈن ڈیتھ پر 7-6 شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کی گراؤنڈ پر فائنل میچ دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی۔ اس موقع پر  مہمان خصوصی  مہمان خصوصی میجر جنرل (ر) میاں ندیم اعجاز، سپانسرز ایکوا فینا کی میڈیا ہیڈ فاطمہ خالد، لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کے صدر کرنل (ر) شعیب آفتاب، طارق حکیم، میجر بابر محبوب، میجر حسیب منہاس، ممبرز اور ان کی فیملیز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ میچ چوتھے چکر پر 6-6 سے برابر رہا مگر پانچویں چکر میں سڈن ڈیتھ پر ماسٹر پینٹس نے گول کرکے ماسٹر پینٹس بلیک کو 7-6 سے ہرایا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں نیوایج کی ٹیم نے آرٹیما میڈیکل /بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم کو 8-3 سے ہرا دیا۔ ایڈورڈ بینر ایونے شاندار کھیل پیش کیا۔ اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی میجر جنرل (ر) میاں ندیم اعجاز نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ 

  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر لاہور پولو اینڈ کنٹری کلب کرنل (ر) شعیب آفتاب کا کہنا تھا کہ آٹھ گول کا فائنل اس سے بہتر کیا ہو سکتا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ آخری لمحوں تک برابر رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایکوافینا کا شکریہ جنہوں نے ٹورنامنٹ کو سپانسر کیا۔ 

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...