کلرکہار کا علاقہ مستقبل کی ڈیری وادی ثابت ہوگا،ہالینڈ سفیر

کلرکہار کا علاقہ مستقبل کی ڈیری وادی ثابت ہوگا،ہالینڈ سفیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آن لائن) ہالینڈ کے سفیر واؤٹر پومپ Wouter Plomp کا کہنا ہے کہ کلرکہار کا علاقہ مستقبل کی ڈیری وادی ثابت ہوگا۔ کلر کہا ر میں موجود ہالینڈ کی گائیں بہتر ین حالت میں ہیں اور روزانہ 45لیٹر دودھ مہیا کررہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ہالینڈ کے سفیر واؤٹرپومپ نے کلرکہا ر میں ہالینڈ کے تعاون سے قائم کردہ ڈیر ی فارم کے دورے کے دوران کیا۔ ہالینڈ کے سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہالینڈ پاکستان میں ڈیری کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے تعاون فراہم کررہا ہے۔ اس سلسلے میں ہالینڈ کے تعاون سے کلر کہا ر کے علاقے میں وسیع پیمانے پر ڈیری فارم کیا گیا ہے  جہاں پر ہالینڈ کی گائیں رکھی گئی ہیں۔ گزشتہ روز سفارت خانے کی اکنامک قونصلر وینی وان ڈر  Winnie Van Derwalکے ہمراہ ہالینڈ کے سفیر واؤٹر پومپ  نے  کلر کہا ر میں قائم ڈیری فارم کا دورہ کیا۔جہاں پر ہالینڈ کے سفیر نے متعلقہ اسٹاف کے ہمراہ ڈیری فارم کے مختلف حصوں کا دورہ کیا اور ان کے رہائش اور خوراک کے انتظامات کا جائز ہ لیا گیا۔ ہالینڈ کے سفیر نے کہا کہ ہالینڈ کی گائیں بہت اچھی حالت میں موجود ہیں اور روزانہ اوسطا45لیٹرز دودھ دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلر کہا ر کا علاقہ اور موسم ہالینڈ کی گائے کی بہتر ہے اور یہ علاقہ مستقبل میں ڈیر ی فارم کا علاقہ ثابت ہوسکتا ہے۔ واضع رہے کہ سنٹرل یورپ کے ممالک نے گزشتہ عرصے کے دوران زراعت سمیت دیگر اہم شعبوں میں جدید تحقیق کرکے بہت ترقی کی ہے۔پاکستان میں قائم سنٹرل یورپ کے ممالک ان شعبوں میں پاکستان کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعاون فراہم کررہے ہیں۔
ہالینڈ سفیر

مزید :

علاقائی -