پی ٹی آئی رکن اسمبلی راجہ اظہر کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات

پی ٹی آئی رکن اسمبلی راجہ اظہر کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات

  



کراچی(این این آئی)پی ٹی آئی رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے سندھ پولیس اپگریڈیشن کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے سندھ اسمبلی میں  ملاقات کی ملاقات میں رکن سندھ اسمبلی نے محکمہ سندھ پولیس کے اپ گریڈیشن تقرری اور مستقل ہونے کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی راجہ اظہر نے کہا ایسی ایس یو اور این ٹی ایس پاس طلباء کے نوٹیفیکیشن جاری نہیں ہوئے جس پر وزیراعلی سندھ نے اپگریڈیشن کے حوالے سے کہاکہ معاملات میں کچھ پیچیدگیاں ہیں جن پر نظر ثانی کی جارہی ہے وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے معاملے کے حل کے لیے یقین دہانی کروائی گئی انہوں نے کہا پولیس اہلکاروں و افسران کیلییجلد بڑی خوشخبری اعلان کرینگے۔

ملاقات

مزید : علاقائی


loading...