حب گڈانی میں سمندری جہاز خریدنے کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہوگیا
کراچی(این این آئی)بلوچستان کے صنعتی شہرحب کے علاقے گڈانی میں سمندری جہاز خریدنے کا سلسلہ مکمل طور پر بند ہوگیا، لاکھوں مزدوربیروزگار ہوگئے ہیں۔معیشت کا حب گڈانی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا، تبدیلی سرکار کی جانب سے بھاری ٹیکس کے باعث گڈانی میں 132 پلانٹ بند ہوگئے، جس نے لاکھوں محنت کشوں کو بیروزگار کردیاہے۔ ناکارہ سمندی کارگو جہازوں کی خریداری بھی بھاری ٹیکسز سے بند ہوگئی، کارگو سمندری جہازوں کی خریداری بندہونے سے ملک بھر کی سریا بنانے والی فیکٹریاں بھی بند ہوگئی۔گذشتہ ایک سال سے لوہے کا سریا بنانے والی فیکٹریاں بند ہوئی تو معیشت ہی بیٹھ گئی۔ گھومنے آئے سیاح بھی گڈانی کا ماضی اور اب حال دیکھ کرمایوس ہوگئے۔
حب گڈانی