اللہ کے شیروں، محمد عربیؐ کے غلاموں اور صالح نوجوانوں کا قافلہ

اللہ کے شیروں، محمد عربیؐ کے غلاموں اور صالح نوجوانوں کا قافلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا72واں یوم تاسیس


اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا72واں یوم تاسیس آج ملک بھر میں منایا جا رہا ہے۔71سال قبل لاہور میں 25طلبہ نے قیام پاکستان کے چند ماہ بعد23دسمبر 1947ء کو اس تنظیم کی بنیاد رکھی تھی۔ آج ملک کے تمام تعلیمی اداروں میں لاکھوں طلبہ اس کے ساتھ وابستہ ہیں۔ جمعیت کا نصب العین ”اللہ اور اس کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق انسانی زندگی کی تعمیر کے ذریعے رضائے الٰہی کا حصول“ہے۔ جمعیت ملک میں طلبہ کی سب سے بڑی اور واحد منظم ملک گیر تحریک ہونے کے ساتھ ساتھ متحدہ طلبہ محاذ پاکستان کی صدر اور طلباء کی عالمی تنظیموں ورلڈ اسمبلی آف مسلم یوتھ(WAMY)، انٹرنیشنل اسلامک فیڈریشن آف سٹوڈنٹس آرگنائزیشن(IIFSO)اور ایشین فیڈریشن آف مسلم یوتھ(AFMY) کی بھی ممبر ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ میں IIFSOکی جانب سے طلبہ کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔

مزید :

ایڈیشن 1 -