حکومتی کاوشوں سے بیرون ممالک سے 4637پاکستانی قیدیوں کو رہائی ملی

حکومتی کاوشوں سے بیرون ممالک سے 4637پاکستانی قیدیوں کو رہائی ملی

  



اسلام آباد(آن لائن)حکومت کی کاوشوں سے ایک سال میں بیرون ممالک سے 4637پاکستانی قیدیوں کو رہائی دلوائی گئی،سعودی عرب اور یواے ای سے3467قیدی جیل کی سلاخوں سے آزاد کروائے گئے۔رپورٹ کیمطابق حکومت نے ایک سال میں بیرون ممالک میں کام کرنے والے وہ پاکستانی جو کہ معمولی جرائم میں غیرملکی جیلوں میں پابند سلاسل تھے انکی رہائی کے لیے 23ممالک سے رابطے کیے جس سے آذربیائجان سے چار،بنگلہ یش، تین، بلغاریہ 13، کمبوڈیا 5، چی ن 4، فرانس 12، بھارت 50،  انڈونیشیاء 3، قبرس6،167ملائشیا782مالدیپ2،ماریش ایک نیپال چار،فلپائن پانچ،پولینڈسات،سعودی عرب 1594جنوبی افریقہ4یواے ای 1873متحدہ امریکہ25قطر 53اور تھائی لینڈ سے 17پاکستانی قیدی رہا ہو کر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق مذکورہ قیدیوں کی رہائی سے متعلق وزیر اعظم کو آگاہ کیا گیا اور انہوں نے وزارت خارجہ کو ہدایت کی کہ پوری دنیا سے معلومات حاصل کریں اور جہاں بھی پاکستانی کسی بھی جیل میں موجود ہوں انکی رہائی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

قیدی رہا

مزید : علاقائی


loading...