امریکہ میں آتشزدگی، 6افراد جھلس کرہلاک، 13زخمی

امریکہ میں آتشزدگی، 6افراد جھلس کرہلاک، 13زخمی

  



لاس ویگاس(صباح نیوز) امریکی ریاست لاس ویگاس میں واقع الپائن موٹل اپارٹمنٹس میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 6افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی  خبررساں ادارے کے مطابق ریاست لاس ویگاس میں واقع الپائن موٹل اپارٹمنٹس کے فرسٹ فلور پر اچانک بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 6افرادجھلس کر ہلاک اور 13زخمی ہوگئے۔ فائرفائٹر کے عہدیدار ٹم سیز مانسکی کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کے بعد لوگوں نے عمارت سے جان بچانے کے لیے چھلانگیں لگائیں جس کے باعث متعدد افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے ہلاک ہونے والے افراد کی نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ۔ ہسپتال کے مطابق زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

امریکہ آتشزدگی 

مزید : علاقائی