یمن میں ساحل پر بارودی سرنگ پھٹنے سے شارک ہلاک
صنعا (صباح نیوز)یمن میں بحیرہ احمر کی ساحلی پٹی پر موجود حجہ کمشنری میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شارک مچھلی ہلاک ہو گئی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے ساحل کے قریب یہ واقعہ بارودی سرنگ پھٹنے سے پیش آیا۔مچھیروں نے بتایا کہ یمن میں موجود باغیوں نے بحیرہ احمر میں تجارتی گزرگاہوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔ تجارتی کشتیوں کو نشانہ بنانے کی غرض سے سمندرکی تہہ میں جگہ جگہ بارودی سرنگیں بچھا رکھی ہیں۔ مچھیروں کا یہ بھی کہنا ہے کہ شارک مچھلی بارودی سرنگ پھٹنے کے سبب مر گئی ۔
شارک ہلاک