مستقبل میں جاپانی لینگویج سینٹر کا قیام خوش آئند ہوگا، گورنرسندھ

مستقبل میں جاپانی لینگویج سینٹر کا قیام خوش آئند ہوگا، گورنرسندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) گورنرسندھ عمران اسماعیل سے جاپان کے اعلیٰ سطحی وفد نے قائم مقام قونصل جنرل کاتسونوری اشیدا کے ہمراہ گورنرہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد میں خصوصی مشیر برائے امور خارجہ کنٹارو سونورا،سیکنڈ سیکرٹری، سفارتخانہ جاپان اسلام آباد ہیروکی شمومورا،  اقتصادی مشیر، قونصلیٹ جنرل جاپان کراچی مسٹر نوزومو آؤکی شامل تھے۔ ملاقات میں پاک جاپان دوطرفہ تعلقات میں سفارت کاری کے کردار، سرمایہ کاری، تجارت کے فروغ،خطہ سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں سرمایہ کاری کی اہمیت سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ملاقات میں وفد نے گورنرسندھ کو بتایا کہ جاپانی حکومت پاکستان سے ہنر مند افرادی قوت درآمد کرے گا اس ضمن میں دوطرفہ معاہدہ کل وزیراعظم آفس میں ہوگااس کے علاوہ جاپانی قونصل خانے کے تعاون سے کراچی میں جاپانی لینگویج سینٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گاجس سے پاکستانی نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ پاک جاپان دوطرفہ تعلقات 6  دہائیوں پر محیط ہیں جو وقت گذرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں پاک جاپان تعلقات کے استحکام اور فروغ میں دوطرفہ سفارت کاری کا اہم کردار ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔گورنرسندھ نے سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے تیسرے کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ملک وقوم کا روشن مستقبل ہیں۔ مستحکم، مضبوط، پائیداراور روشن پاکستان کے لئے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا۔ ہر شعبہ ہائے زندگی میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی شمولیت انتہائی نا گزیر ہے۔ سندھ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات نے آج اپنی زندگی کا اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ اب آپ کو عملی زندگی میں ملک و قوم کی بھرپور خدمت کو اپنا مشن بنانا ہوگا۔مجھے خوشی ہے کہ آج گریجوئٹس میں 80فیصد خواتین ہیں والدین سے گذازش ہے کہ وہ اپنی لڑکیوں کو کام کرنے کی اجازت دیں اور ان کی محنت کو ضایع مت ہونے دیں۔ 
 گورنرسندھ

مزید :

علاقائی -