پشاور،ریپڈ بس منصوبے کے ٹریک کے ساتھ سڑکوں کی مرمت کا کام بھی شروع

پشاور،ریپڈ بس منصوبے کے ٹریک کے ساتھ سڑکوں کی مرمت کا کام بھی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(آن لائن)پشاور ریپڈ بس منصوبے میں مسافر وں کے دوران سفر کسی بھی  میڈیکل کی سہو لیات کی فراہمی کے لئے سٹیشنوں پر خصوصی سہو لیات بھی فراہم کی جائیگی جبکہ ریپڈ بس منصوبے کے ٹریک کے ساتھ سڑکوں کی مرمت کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے آب نکاسی کے سسٹم کو بھی بہتر بنانا شروع کردیا ہے۔بی آر ٹی کے فردوس سٹیشن کو ملک سعد شہید کے نام سے منسوب کردیا گیا ہے جبکہ 32سٹیشنوں کو صوبے کے اہم ترین شخصیات جن میں شہدا ء بھی شامل ہیں کے ناموں سے منسوب کیا جائے گا۔ ٹیکنیکل ایک ہزار ا نجینئرز کے مزید خدمات حاصل کر لی گئی ہیں تاکہ ٹیکنیکل کام کو جلد سے جلد مکمل کیا جا سکے ریچ ٹو پر پندرہ سے زائد سٹیشنوں پر تعمیراتی کام رواں مہینے تک مکمل کرلیا جائے گا۔ مسافروں کی سہو لت کے لئے ریچ ون پر تمام سٹیشنوں پر خصوصی سپیکر کے آلات بھی نصب کردیئے ہیں۔ صفائی کے انتظامات کو موثر بنانے کے لئے بھی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں اس حوالے سے پراجیکٹ کے ترجمان کے مطابق کام 24گھنٹے جاری ہے جس کیلئے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے ترجمان کے مطابق کام کرنے والی کمپنی مقبول اینڈ سنز کیلسنز اور سی آر 21جی نامی کمپنیاں اس وقت تمام امور بین الاقوامی معیار کے مطابق سرانجام دے رہی ہیں ترجمان نے بتایا کہ پراجیکٹ کے دورانیہ میں اضافہ مختلف مقامات پر پراجیکٹ کو توسیع دینے کی وجہ سے کیاگیا ہے جبکہ ٹریفک کی روانہ کو بھی جاری رکھا گیا ہے‘ ترجمان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ کسی قسم کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جا ئے گا اور صوبائی حکومت کی جانب سے کیاگیا بین الاقوامی طرز کا سفری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا جس کیلئے منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔
بی آر ٹی

مزید :

علاقائی -