لکی مروت، پی ٹی آئی کی قدرتی گیس کی بندش کیخلاف احتجاج کی دھمکی
ولکی مروت(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماؤں نے لکی شہر میں قدرتی گیس کی بندش اور کم پریشر کے خلاف احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی خود ساختہ لوڈ شیڈنگ فی الفور بند کی جائے اورگیس پریشر گھٹانے سے اجتناب کیا جائے۔ یہاں میڈیا نمائندوں سے باتیں کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر محمد اقبال خان مروت، احمد نواز اور دیگر نے کہا کہ لکی مروت کو پڑوسی ضلع کرک کے ذخائر سے گیس فراہم کی جاتی ہے،سردی کی شدت میں اضافے سے ہی پورا شہر گیس بندش اور کم پریشر کی لپیٹ میں ہے، پہلے کہا جاتا تھا کہ کرک میں ناجائز کنکشنوں کے خلاف آپریشن کی وجہ سے گیس بند کی جارہی ہے تاہم اصل صورتحال اس سے ہٹ کر ہے اور صارفین پرخود ساختہ گیس لوڈ شیڈنگ کا عذاب مسلط ہے۔انہوں نے کہا کہ جب شہری باقاعدگی سے بل دیتے ہیں تو انہیں گیس کیوں نہیں مل رہی،ایس این جی پی ایل گیس چوروں کے خلاف کاروائی کی آڑ میں بل دینے والے صارفین کو بھلا کس طرح گیس سہولت سے مہینوں محروم رکھ سکتی ہے۔ قریشی برادری کے صدر محمد یونس حسرت نے بتایا کہ شہر بھر میں حالت یہ ہے کہ گیس کی بندش اور کم پریشر سے گھروں میں چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں،بچے بغیر ناشتے کے سکول اور بڑے دفاتر و کام پرجانے پر مجبور ہیں جبکہ خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔ انہوں نے گیس لوڈ شیڈنگ بند کرنے اور کم پریشر کا مسئلہ فوری حل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں ان کے پاس احتجاج کے سوا کوئی چارہ نہ ہوگا۔ نہ مشاورتی اجلاس میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ سالانہ بجٹ سازی کے عمل کو شفاف،عوامی رائے اور علاقائی ضروریات کے مطابق ترتیب دیا جائے۔
احتجاج کی دھمکی