مچھ، جیل کے قریب پولیس کی فائرنگ سے مشکوک شخص ہلاک 

مچھ، جیل کے قریب پولیس کی فائرنگ سے مشکوک شخص ہلاک 

  



مچھ(آن لائن)بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے مچھ میں سینٹرل جیل کی طرف آنے والا مشکوک شخص پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق جیل کے مورچے میں تعینات اہل کار کی فائرنگ سے مشکوک شخص ہلاک ہوا ہے، فائرنگ کے بعد پولیس اور ایف سی نے مچھ جیل کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بولان کے علاقے مچھ میں ایک مشکوک شخص نے سینٹرل جیل کی طرف آنے کی کوشش کی۔جیل کے مورچے میں تعینات اہلکار کی جانب سے اسے روکنے کے لیے وارننگ دی گئی مگر وہ نہیں رکا جس پر اہلکار نے فائرنگ کر دی۔اہلکار کی فائرنگ کے نتیجے میں مشکوک شخص ہلاک ہو گیا، فائرنگ کے واقعے بعد پولیس، ایف سی اور جیل فورس نے جیل کو گھیرے میں لے لیا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے مشکوک شخص کے پاس سے کچھ بھی برآمد نہیں ہوا، جس کی لاش طبی معائنے کے لیے سول اسپتال مچھ منتقل کر دی گئی ہے۔

 مشکوک شخص ہلاک

مزید : علاقائی