امریکہ میں لڑکی کی ائیرپورٹ کے اندر گھس کر طیارہ اْڑانے کی کوشش

 امریکہ میں لڑکی کی ائیرپورٹ کے اندر گھس کر طیارہ اْڑانے کی کوشش

  



واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں طیارہ اْڑانے کی شوقین 17سالہ لڑکی نے ائیرپورٹ میں گْھس کر طیارہ اْڑانے کی کوشش کی۔امریکی ٹی وی کے مطابق ائیرپورٹ پر بغیر بورڈنگ پاس کے اندر جانا آسان نہیں لیکن کسی کی نظر میں آئے بغیر رن وے تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے تاہم امریکا میں ایک لڑکی نے نجی طیارہ چوری کرکے اْڑان بھرنے کی کوشش کی جس کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے فریسنو ائیرپورٹ پر ایک 17 سالہ لڑکی رکاوٹوں کو عبور کرکے نجی طیارہ کنگ ایئر 200 تک پہنچی اور اْسے چْرانے کی کوشش کی تاہم پرواز سے قبل ہی طیارہ ایک رْکاوٹ سے ٹکرا کر رْک گیا اور یوں پولیس نے لڑکی کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا۔

لڑکی  گرفتار

مزید : علاقائی