خاندان کی مالی کفالت بند کرنے پر اسرائیلی جیلوں میں قید فسلطینیوں کی اپنی حکومت کیخلاف بھوک ہڑتال

خاندان کی مالی کفالت بند کرنے پر اسرائیلی جیلوں میں قید فسلطینیوں کی اپنی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رام اللہ(این این آئی)فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے اسیران کی کفالت کے لیے دیے جانے والیے ماہانہ الاؤنس بند کیے جانے پراسرائیلی جیلوں میں قید 37 فلسطینی اسیران نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ 25 دسمبر بہ روز بدھ اسیران 37 فلسطینی اسیران رام اللہ اتھارٹی کے انتقامی حربوں اور معاشی انتقام کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کریں گے۔بیان میں کہا گیا کہ بھوک ہڑتال کا اعلان کرنے والے اسیران کے اہل خانہ گذشتہ دو سال سے فلسطینی اتھارٹی کے معاشی انتقام کا شکار ہیں۔ رام اللہ اتھارٹی صرف مخصوص سابق اور موجودہ اسیران کے اہل خانہ کی کفالت کر رہی ہے اور سیاسی بنیادوں پردرجنوں اسیران کو ان کیمعاشی حقوق سے محروم کیا گیا ہے۔دوسری طرف فلسطینی سماجی اور سیاسی جماعتوں نے رام اللہ اتھارٹی کی اسیران دشمن پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ رام اللہ اتھارٹی اسیران کا معاشی قتل عام کررہی ہے۔

مزید :

علاقائی -