تبدیلی کانعرہ اقتدار کیلئے جھانسہ، حکمران عوام کو بھول گئے، سکندر شیرپاؤ 

تبدیلی کانعرہ اقتدار کیلئے جھانسہ، حکمران عوام کو بھول گئے، سکندر شیرپاؤ 

  



پشاور (آن لائن) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے  تبدیلی کے نعرہ کو اقتدار تک پہنچنے کا جھانسہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار میں پہنچنے کے بعد پی ٹی آئی حکمران عوام کو بھول گئے۔ انھوں نے کہا کہ ملک پر مسلط حکمران تمام محاذوں پر ناکام ہو چکے ہیں اور ان کی نااہلی اور ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک کی قومی اور بین الاقوامی سطح پر سبکی ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ ایک فلاحی ریاست ہی ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتا ہے اور پوری قوم چاہتی ہے کہ ملک میں ایک فلاحی ریاست قائم ہو۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یونین کونسل بہلولہ ضلع چارسدہ میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سرکردہ کارکنوں سجاد انور خان،حاجی محمد عالم خان،بہادر خان خان،انور خان،ممتاز خان،جاوید خان،حاجی اکرام خان،حاجی مقرب خان،محمد ولی،مراد علی،کاشف خان،مشتاق خان،صمد خان،روح اللہ،نوید خان،اعجاز خان،اسحاق خان،اشتیاق خان اورواحد خان نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ ملک و قوم پر مسلط حکمران تمام محاذوں پر نااہل ثابت ہوئے ہیں اور اب عوام پر ان کی حکومت کا کوئی جواز باقی نہیں رہا ہے۔انہوں نے آٹا،گھی،چینی،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں روزمرہ کی بنیاد پر اضافہ کو غریب دشمن پالیسی قرار دیا۔

سکندر شیرپاؤ

مزید : علاقائی