برلن کی کرسمس مارکیٹ خالی کرا لی گئی  سکیورٹی خطرہ غلط ثابت ہوا

برلن کی کرسمس مارکیٹ خالی کرا لی گئی  سکیورٹی خطرہ غلط ثابت ہوا

  



برلن(این این آئی)جرمن دارالحکومت برلن میں پولیس نے ایک مشہور کرسمس مارکیٹ خالی کرا لی۔ اس کی وجہ وہاں سے ملنے والی ایک مشکوک شے بنی، جو پولیس کے مطابق ممکنہ طور پر شہریوں کی سلامتی کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتی تھی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بعد ازاں برلن شہر کے برائٹ شائیڈ پلاٹس نامی علاقے میں یہ واقعہ بیخطر ثابت ہوا، جس کے بعد عام شہریوں کو دوبارہ اس مارکیٹ میں جانے کی اجازت دے دی گئی۔ برلن کی اسی کرسمس مارکیٹ پر تین سال قبل انہی دنوں میں ایک چوری شدہ ٹرک کی مدد سے دہشت گردانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں گیارہ افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ یہ حملہ تیونس کے ایک شہری اور مسلم شدت پسند انیس عامری نے کیا تھا، جو چند روز بعد اٹلی میں پولیس کے ہاتھوں مارا گیا تھا۔

مزید : علاقائی


loading...